پاکستان کرکٹ بورڈ کو نئے ٹلینٹ کی تلاش کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے، حسن رضا

سابق ٹیسٹ کرکٹر حسن رضا کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو نئے ٹلینٹ کی تلاش کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے۔

آرمی ہیرٹج فاونڈیشن کرکٹ گراونڈ ایوب پارک راولپنڈی میں انٹرنیشنل کرکٹ اسٹارز اکیڈیمی، حسن رضا کرکٹ اکیڈمی اور ٹرپل اے کرکٹ کلب کے زیر اہتمام ٹلینٹ ہنٹ پروگرام کے موقع پر ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے حسن رضا کا کہنا کہ تھا کہ ماضی میں ہر کرکٹر کا متبادل موجود ہوتا لیکن اب گزشتہ چند برسوں سے صورت حال مخلتف ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کو نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لئے بورڈ کے ساتھ الحاق شدہ ایسوسی ایشن کے ساتھ مستقل بنیادوں پر کرنا ہوگا۔

ائی سی سی سی کرکٹ اکیڈیمی کے کوچ مبین شاھد راجہ نے کہا کہ راولپنڈی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ورلڈ کلاس کرکٹ اکیڈیمی کا آغاز کیا جارہا ہے اکیڈیمی میں نوجوانوں کو کرکٹ کے گر سکھائیں جائیں گے، آرمی ہیرٹج فاونڈیشن کے ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس عبد الرحمان نے کہا کہ ایوب پارک کرکٹ گراونڈ میں دو گراونڈز اور کھلاڑیوں کی پریکٹس کے لئے 35 نیٹ لگائے گے ہیں جہاں بڑی تعداد میں کلب کرکٹرز شرکت کرتے ہیں کرکٹ گراونڈمیں عالمی معیار کا پوئیلن اور سابق ٹیسٹ کرکٹرز کی نایاب تصاویر پر مشتمل میوزیم بھی بنایا گیا ہے۔

The post پاکستان کرکٹ بورڈ کو نئے ٹلینٹ کی تلاش کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے، حسن رضا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں