باکسر محمد وسیم نے میکسیکو کے سابق عالمی چیمپئن کو شکست دیدی

دبئی: پاکستانی باکسر محمد وسیم نے ایک بار پھر اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے میکسیکو کے سابق عالمی چیمپئن کو شکست دے دی۔

عالمی میڈیا کے مطابق دبئی میں محمد وسیم اور میکسیکو کے گینگان لوپیز کے درمیان مقابلہ دیکھنے کے لیے باکسر عامر خان بھی موجود تھے جس میں عامر خان اپنے پاکستانی ہم وطن وسیم کی سپورٹ کرتے دکھائی دیئے۔

Pakistani Boxer Muhammad wasim win Mexican boxer ganigan lopez 3

پاکستانی اور میکسیکن باکسرز کے درمیان یہ فائٹ آٹھ ویں راونڈ تک جاری رہی جس کے بعد ریفری نے محمد وسیم کو فاتح قرار دے دیا۔ محمد وسیم نے رنگ میں اللہ کا شکر ادا کرنے کے ساتھ پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

Pakistani Boxer Muhammad wasim win Mexican boxer ganigan lopez 2

جیت کے بعد عامر خان نے انہیں گلے لگا کر مبارک باد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ وسیم ایک فائٹر باکسر ہے جو کبھی ہار نہیں مانتا، مجھے یقین ہے کہ وسیم پاکستان کا پرچم ہمیشہ بلند کرتا رہے گا۔

Pakistani Boxer Muhammad wasim win Mexican boxer ganigan lopez 4

Pakistani Boxer Muhammad wasim win Mexican boxer ganigan lopez

The post باکسر محمد وسیم نے میکسیکو کے سابق عالمی چیمپئن کو شکست دیدی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں