روہت شرما ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بھارتی ٹیم کے کپتان مقرر

 ممبئی: دورہ جنوبی افریقہ کے لیے روہت شرما کو بھارتی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا ہے جبکہ ٹیسٹ میں وہ نائب قائد کی ذمہ داری نبھائیں گے۔

روہت دونوں فارمیٹس میں ویرات کوہلی کی جگہ فرائض انجام دیں گے۔ ٹیسٹ میں روہت اجنکیا راہنے کی جگہ نائب بنائے گئے ہیں۔ روہت شرما کو گذشتہ ماہ بھارتی ٹی ٹو ئنٹی ٹیم کی قیادت سونپی گئی تھی جہاں انہوں نے کیویز سے ہوم سیریز کے 3 میچز میں یہ ذمہ داری نبھائی تھی۔

دوسری جانب بی سی سی آئی نے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے 18 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا بھی اعلان کیا ہے، پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے سنچورین میں ہوگا۔

The post روہت شرما ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بھارتی ٹیم کے کپتان مقرر appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں