آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، بابراعظم کا بلے بازوں میں پانچواں نمبر

 دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے۔

ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق دس بہترین بلے بازوں میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا پانچواں نمبر ہے۔ بنگلا دیش کے خلاف عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے والے اوپنر عابد علی کی بیسویں پوزیشن ہے جبکہ محمد رضوان اور اظہرعلی کی  ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔

بھارتی اوپنر اگروال تیس درجے جمپ کر کے گیارہویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔ انگلینڈ کے جو روٹ کا بدستور پہلا نمبر ہے جبکہ دوسری پوزیشن آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کے پاس ہے۔

بولنگ میں شاہین شاہ آفریدی کا نمبر پانچواں اور محمد عباس کا نمبر سترہ ہے۔ آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز پہلے اور بھارت کے ایشون دوسرے نمبر پر ہیں۔ ممبئی ٹیسٹ میں دس وکٹ لینے والے پٹیل کی درجہ بندی میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ ٹیم رینکنگ میں پاکستانی کا نمبر پانچواں ہے۔

The post آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، بابراعظم کا بلے بازوں میں پانچواں نمبر appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں