دوسرا ٹی ٹوئنٹی؛ پاکستان کاآسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

کینبرا: دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ کیا ہے۔

کینبرامیں کھیلے جارہےتین میچوں کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیتا اور بیٹنگ کو ترجیح دی۔

کینبرا کا مانوکا اوول گراؤنڈ پہلی بار انٹرنیشنل ٹی 20میچ کی میزبانی کر رہا ہے۔ دونوں ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

ٹاس کے موقع پرکپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ  گزشتہ میچ کی ٹیم کو برقرار رکھا گیا ہے ، اس بار اچھا پرفارم کرتے ہوئے بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث بے نتیجہ رہا تھا، بارش سے متاثرہ میچ کو  15 اوورز فی اننگز تک محدودکیا گیاتھا۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 115 رنز بنائے اور یوں ڈی ایل میتھڈ کے تحت آسٹریلیا کو جیت کے لئے 119 رنز کا ہدف ملا۔ آسٹریلیا کی جانب سے کپتان ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے 3.1 اوورز میں 41 رنز بٹورے لیکن بارش کے باعث میچ ایک بار پھر روکنا پڑا اور کافی دیر  تک بارش نہ رکنے کے سبب امپائرز نے میچ ختم کرنے کا اعلان کردیا یوں پہلا میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔

The post دوسرا ٹی ٹوئنٹی؛ پاکستان کاآسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں