پی سی بی کی جنوبی افریقا کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے دورہ پاکستان کی دعوت

 لاہور: ٹی ٹوئنٹی سیریز کی پاکستان میں میزبانی کیلیے پی سی بی نے جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ سے رابطہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پروٹیز نے آئندہ سال 3 ون ڈے میچز کھیلنے کیلیے بھارت آنا ہے، پی سی بی  نے دعوت دی ہے کہ ٹیم واپسی پر پاکستان میں بھی 3 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے۔

ذرائع کے مطابق جنوبی افریقی بورڈ کی جانب سے مثبت اشارے  ملے ہیں،  اس ضمن میں مزید بات چیت کا سلسلہ جاری رہے گا، معاملات طے پاگئے تو ممکنہ طور پروٹیز کا دورہ پی ایس ایل کے بعد ہوگا۔

The post پی سی بی کی جنوبی افریقا کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے دورہ پاکستان کی دعوت appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں