ساوتھ ایشین گیمز میں پاکستان کے میڈلز کی تعداد 61 ہوگئی ہے۔
میڈل ٹیبل پر بھارت نے ایک سو ایک میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن پالی ہے، نیپال دوسرے نمبرپر چلاگیاہے، سری لنکا نے تیسری پوزیشن پالی ہے جب کہ پاکستان کا چوتھا نمبر ہے۔
ایتھلیٹ محمد نعیم نے 110 میٹر ہرڈلز میں پاکستان کو سونے کا تمغہ دلادیا۔ نیپال میں جاری گیمزمیں محمد نعیم نے مقررہ فاصلہ 14 عشاریہ30 سکینڈ میں طے کرکے پہلی پوزیشن پائی۔ تائیکوانڈو کی 58 کلوگرام کلاس میں ہارون خان اور 80 کے جی میں رب نواز نےگولڈمیڈل لے کر میڈل ٹبیل پر پاکستان کی پوزیشن کو مستحکم کیا۔
ووشو میں محمد امجد اقبال نے مائنس پچاسی کلوگرام میں پاکستان کا پرچم بلند کیا۔ اعصام الحق، عقیل خان کی موجودگی میں بھی قومی ٹینس ٹیم بہتر پرفارمنس نہ دے سکی اور سلور میڈل ہی جیت پائی۔ اتھلیٹکس میں چار سومیٹر ویمنز میں صاحب اسرا نے برانز میڈل جیتا۔
کبڈی میں پاکستان نے بنگلہ دیش کی ٹیم کو 21 کے مقابلے میں 37 پوائنٹس سے ہرایا۔شوٹنگ کے ٹیم ائررائفل میں پاکستان نے سلورمیڈل لیا۔ویٹ لیفٹنگ کی 55 کلوگرام کیٹگری میں صآئمہ نے برانز میڈل پایا۔پاکستانی ویمن ہینڈبال ٹیم نے پہلےمیچ میں مالدیپ کو شکست دی جبکہ مینز ٹیم نے نیپال کے خلاف کامیابی پائی۔
The post ساوتھ ایشین گیمز میں پاکستان کے میڈلز کی تعداد 61 ہوگئی appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل