اسلام آباد: ملک میں رواں سال اب تک 9 ہزار 565 افراد میں ایڈز کی تصدیق ہوچکی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میں ایڈز تیزی سے پھیلنے لگا ہے اور رواں سال اب تک ملک بھر سے 9 ہزار 565 افراد میں ایڈز کی تصدیق ہوچکی ہے۔ سال 2019 کے دوران محض سندھ کے شہر لاڑکانہ کے موضع رتو ڈیرو کے 895 افراد میں ایڈز کے جراثیم کی تصدیق ہوچکی ہے، جن میں 754 بچے اور 141 بالغ افراد شامل ہیں۔
نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ مریضوں کی تخمینہ جاتی تعداد 1 لاکھ 65 ہزار سے زائد ریکارڈ کی گئی ہے، ملک میں ایڈز سے متاثرہ رجسٹرڈ مریضوں کی مجموعی تعداد 36 ہزار 9 سے تجاوز کرگئی ہے، رجسٹرڈ ہونے والے افراد میں 18 ہزار 220 مرد، 4 ہزار 170 خواتین، 564 بچے اور 426 بچیاں ہیں، رجسٹرڈ مریضوں میں سے 20 ہزار 994 افراد اپنا علاج کروارہے ہیں، ایڈز سے متاثرہ 6426 افرد انجکشن کے ذریعے ڈرگ لینے کی وجہ سے اس مرض میں مبتلا ہوئے۔
The post پاکستان میں رواں سال ساڑھے9 ہزار افراد ایڈز سے متاثر ہوئے، رپورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » صحت