عبدالرزاق نے قومی ٹیم کی سلیکشن پر سوالات اٹھا دیے

 لاہور: عبدالرزاق نے قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن پر سوالات اٹھا دیے۔

سابق آل راؤنڈر کاکہنا ہے کہ غلط کھلاڑیوں کے انتخاب کی وجہ سے پاکستان کو آسٹریلیا میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، ٹیم میرٹ کے بجائے نیٹ میں پرفارمنس کی بنیاد پر منتخب کی گئی۔

پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ https://ift.tt/2QIuKoB کو خصوصی انٹرویو میں عبدالرزاق نے کہاکہ سلیکٹرز کے پاس وہ نگاہ ہی نہیں جو موزوں پلیئرز کا انتخاب کر سکے، نسیم شاہ نے نیٹ میں کپتان اظہر علی کو پریشان کیا، اسی بنیاد پر انھیں ٹیم کا حصہ بنا لیا جو درست نہیں، یہ نوجوان کھلاڑی کے کیریئر کے ساتھ کھیلنے والی بات ہے۔

انھوں نے کہا کہ قومی ٹیم کی ٹیسٹ رینکنگ کو بہتر بنانے کیلیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے، کوچنگ میرا جنون ہے،اس لیے باقاعدہ کورس کر کے اس شعبے میں آنا چاہتا ہوں، اگر مستقبل میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تو بہترین نوجوانوں بالخصوص آل راؤنڈرز تیارکر کے دوں گا۔

ایک سوال پر عبدالرزاق نے کہاکہ سری لنکن ٹیم کا پاکستان آ کر ٹیسٹ سیریز کھیلنا خوش آئند ہے، مجھے یقین ہے کہ سیریزکے کامیاب انعقاد سے بنگلہ دیش سمیت دیگر انٹرنیشنل ٹیمیں بھی یہاں آ کر کھیلیں گی۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہاکہ پاکستان میں ایسے باصلاحیت آل راؤنڈرز موجود ہیں جو مستقبل میں اپنے کھیل سے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرسکیں، صرف انھیں مناسب رہنمائی کی ضرورت ہے، اگر ایسا ہوجائے تو کئی عبدالرزاق سامنے آ سکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا ان دنوں بہترین پرفارم کررہے ہیں، انھوں نے وقت کے ساتھ ساتھ خود کو بہت بہتر کیا ہے،پاکستانی فہیم اشرف بھی اچھے آل راؤنڈر بن سکتے ہیں، انھیں اپنی فٹنس کے ساتھ بیٹنگ اور بولنگ پر بھی خصوصی توجہ دینا ہوگی۔

The post عبدالرزاق نے قومی ٹیم کی سلیکشن پر سوالات اٹھا دیے appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں