کراچی: اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ کھلاڑی شرجیل خان نے پی ایس ایل میں جلوے دکھانے کی تیاری شروع کر دی۔
قومی ٹیم کے سابق اوپننگ بلے باز شرجیل خان نے کراچی کے یو بی ایل اسٹیڈیم میں پریکٹس شروع کردی، انہوں نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر رومان رئیس کی بولنگ پر پریکٹس کی۔
خیال رہے شرجیل خان اپنی سزا کاٹنے کے بعد اب ری ہیب پروگرام مکمل کر رہے ہیں، پروگرام کے تحت شرجیل خان کا آخری لیکچرآئندہ دو سے تین روزمیں متوقع ہے۔
جارحانہ اوپنرشرجیل خان پی ایس ایل کی گولڈ کیٹیگری میں شامل ہیں،30 سالہ شرجیل خان ایک ٹیسٹ، 25 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے کے ساتھ 15 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
شرجیل خان کو پی ایس ایل سیزن 2 کے دوران اسپاٹ فکسنگ کے جرم میں 5 سال کی پابندی کی سزا سنائی گئی تھی۔
The post شرجیل خان کی پی ایس ایل میں واپسی کی تیاری appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل