پاکستان کے ارشد ندیم نے ساوتھ ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کے ساتھ ٹوکیو اولمپکس میں بھی جگہ بنالی۔
قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے جیولین تھرو میں 86/29 میٙٹر تھرو کے ساتھ پہلی پوزیش پائی۔ انہوں نے سونے کا تمغہ جیتنے کے ساتھ نیا قومی ریکارڈ بھی بنایا ہے۔ ارشد ندیم کا کہنا ہے اولمپکس میں کوالیفائی کرنے کا خواب پورا ہونا پاکستان اور میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔
دوسری جانب شوٹنگ ایونٹ کے دس میٙر ائر رایفل مکسڈ کیٹگری میں پاکستان نے کانسی کا تمغہ لیا ہے۔پاکستان کے چار ریسلرز عنایت اللہ، زمان انور، عبدالرحمان اور طیب رضا سیمی فائنلز میں پہنچ گئے ہیں۔
واضح رہے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایتھلیٹکس ایونٹ میں کسی کھلاڑی نے اولمپکس کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔
The post ساوتھ ایشین گیمز؛ قومی ایتھلیٹ نے تاریخ رقم کردی appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل