بنگلہ دیشی وزیر اعظم، شکیب الحسن کی اہلیہ کیلیے کھانا پکانے لگیں

ڈھاکا:  بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ نے کرپشن چارجز میں معطل آل راؤنڈر شکیب الحسن کی اہلیہ کیلیے اپنے ہاتھوں سے کھانا بناکر کرکٹر کی فیملی کو حیران کردیا۔

شکیب نے سوشل میڈیا پر مختلف کھانوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ایک روز قبل ہم وزیراعظم سے ملاقات کیلیے گئے تھے جہاں پر میری اہلیہ نے انھیں اپنے پسندیدہ  کھانوں کے بارے میں بتایا تھا۔

انہون نے کہا میری حیرت کی انتہا نہیں رہی جب وزیراعظم نے خود اپنے ہاتھوں سے یہ کھانے تیار کرکے میری اہلیہ کیلیے بھیجے، میں ان کی اس محبت  کو ساری عمر نہیں بھول پاؤں گا۔

The post بنگلہ دیشی وزیر اعظم، شکیب الحسن کی اہلیہ کیلیے کھانا پکانے لگیں appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں