میلبورن: سرب ٹینس اسٹار نووک جوکووک سابق باسکٹ بال پلیئر کوبی برائنٹ کی المناک موت پر رو پڑے۔
آسٹریلین اوپن کوارٹر فائنل میں میلوس راؤنک پر کامیابی کے بعد برائنٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ میرا گذشتہ 10 برس سے کوبی برائنٹ کے ساتھ تعلق تھا، جب مجھے کسی مشورے کی ضرورت ہوتی وہ میرے لیے موجود ہوتے، وہ میرے مینٹوراور دوست تھے، میں ان کی کمی شدت سے محسوس کروں گا، برائنٹ اور ان کی بیٹی کی اس طرح موت سے مجھے گہرا صدمہ پہنچا، یہ کہہ کر جوکووک رو پڑے۔
The post کوبی برائنٹ کی المناک موت پر نووک جوکووک رو پڑے appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل