سیگا گیم ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے اصل ’شکنجہ مشین‘ سے انعامات جیتیں

ٹوکیو: بڑے شاپنگ سینٹرز اور تفریحی مراکز میں آپ نے اسٹیل کے شکنجے والی ایسی مشینیں تو دیکھی ہوں گی جس میں کچھ روپوں سے ٹوکن خرید کر ڈالا جاتا ہےاور مشین سرگرم ہوجاتی ہے، شکنجہ نیچے آتا ہے جہاں کھلونے رکھے ہوتے ہیں اور ان میں سے کسی کھلونے کو پکڑنا ہوتا ہے تو کامیابی کی صورت میں وہ آپکا انعام ہوتا ہے۔

اب مشہور سیگا گیم کمپنی نے ایک آن لائن ایپ بنائی ہے جس کے ذریعے آپ گھر بیٹھے ٹوکیو میں رکھی مشین سے تحفے یا کھلونے پکڑسکتے ہیں اور جیتنے کی صورت میں آپ کا انعام کسی معاوضے کے بغیر گھر بھجوادیا جاتا ہے۔ ایپ کو سیگا کیچر کا نام دیا گیا ہے۔

دو ڈالر فیس کے ذریعے ٹوکیو کی اس کلا مشین کو ایک مرتبہ استعمال کیا جاسکتا سے جس کی لائیو ویڈیو نشرہوتی رہتی ہے۔ اسکرین پر نمودار بٹن سے آپ شکنجے کو دائیں بائیں، اوپر نیچے حرکت دے سکتے ہیں۔ اس طرح پوری مشین فون سے کنٹرول کی جاسکتی ہے۔

جیتنے کی صورت میں کمپنی مفت میں تحفے آپ تک پہنچادیتی ہے لیکن اس میں ایک ہفتہ لگ جاتا ہے۔ واضح رہے کہ صرف ایک انعام مفت میں پہنچایا جائے گا اور زائد انعامات کی صورت میں آپ کو رقم ادا کرنا ہوگی۔

صارفین کو ایپ پر کچھ ڈالر کے بدلے ’سیگا پوائںٹس‘ جمع کرنا ہوں گے جس کی بنا پروہ مشین استعمال کرسکتے ہیں یا پھر ایک زائد انعام جیتنے پر سیگا پوائنٹس سے ہی اس کا معاوضہ ادا کرسکیں گے۔ ایک گیم کھیلنے کے لیے صارف کو 100 سے 200 سیگا پوائںٹس درکار ہوں گے جن کی حقیقی قیمت دو ڈالر ہے۔

اگر آپ  پہلے مشین پر مہارت حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس پر تربیت کا مفت آپشن بھی موجود ہے۔ سیگا کمپنی نے کہا ہے کہ اس ایپ سے دنیا بھر کے صارف انعام جیت سکتے ہیں۔

The post سیگا گیم ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے اصل ’شکنجہ مشین‘ سے انعامات جیتیں appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں