بنگلا دیش کی ٹیم کل رات لاہور پہنچے گی

 لاہور: بنگلا دیش کی ٹیم خصوصی چارٹرڈ فلائٹ سے کل رات 10 بجے ڈھاکہ سے لاہور پہنچے گی۔

بنگلا دیش بورڈ حکام نے اپنی آمد کے حوالے سے پی سی بی کو آگاہ کردیا ہے، مہمان ٹیم کو سخت سیکیورٹی حصار میں ائیرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا جائے گا۔ مجوزہ پلان کے مطابق دونوں ٹیمیں جمعرات کی دوپہر ایک بجے قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گے۔

دونوں ٹیموں کے کپتانوں کی پریس کانفرنس اور سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی شیڈول ہے۔ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی جمعے کو دوپہر 2 بجے کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ ہفتہ کو شیڈول ہے تیسرا اور آخری میچ پیر کو رکھا گیا ہے۔

The post بنگلا دیش کی ٹیم کل رات لاہور پہنچے گی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں