سرفراز احمد کے گھر بیٹی کی پیدائش

 کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس پر وہ خوشی سے نہال ہیں جبکہ مداحوں کو ان کی بیٹی کی پہلی جھلک کا بے صبری سے انتظار ہے۔ سرفرازاحمد کے یہاں بیٹی کی ولادت آج صبح ہوئی جس پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے انہیں مبارک باد دی ہے۔

سرفراز احمد کے فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ ماں اور بیٹی دونوں خیریت سے ہیں، نام ابھی تجویز نہیں کیا گیا، اہلخانہ سے مشاورت کے بعد نام رکھ دیا جائے گا۔

The post سرفراز احمد کے گھر بیٹی کی پیدائش appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں