لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پشاور میں بھی پی ایس ایل میچز کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
آئندہ سیزن میں انٹرنیشنل میچوں کی میزبانی کے ساتھ پی ایس ایل مقابلے بھی کرانے کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے، اس حوالے سے 4 فروری کو گورننگ بورڈ کا اجلاس پہلی بار پشاور میں ہورہا ہے جس میں ان معاملات پر مزید پیش رفت کا جائزہ لیاجائے گا۔ ذرائع کے مطابق پشاور میں پہلی بار ہونے والے گورننگ بورڈ کے اجلاس میں بنگلا دیش کے خلاف سیریز، پی ایس ایل اور انٹرنیشنل کرکٹ کیلنڈز پر تبادلہ خیال کے ساتھ اہم فیصلوں کی منظوری بھی ہوگی جب کہ بورڈ سربراہ کھیل کی ترقی کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر اپنی رپورٹ بھی پیش کریں گے۔
The post پی سی بی کا پشاور میں بھی پی ایس ایل میچز کرانے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل