لندن: اسکواش لیجنڈ اور چار بار برٹش اوپن چیمپیئن اعظم خان کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد لندن میں انتقال کرگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسکواش لیجنڈ کافی عرصے سے بیمار تھے۔ ان کے بیٹے واصل خان نے تصدیق کی ہے کہ ان کے والدمیں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد اہل خانہ نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
اعظم خان کی عمر95 برس تھی۔ انہوں نے 1959 سے 1962 تک مسلسل برٹش اوپن ٹائٹل جیت کر پاکستان کا نام روش کیا۔وہ ہاشم خان کے چھوٹے بھائی تھے۔ اسکواش فیملی نے اعظم خان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوے ان کی مغفرت کی دعا کی ہے۔
The post اسکواش لیجنڈ اعظم خان کورونا وائرس سے انتقال کرگئے appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل