راولپنڈی: پی ایس ایل فائیو کے 20ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے 20ویں میچ کا ٹاس پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے جیت کر پہلے اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ میزبان ٹیم کی جانب سے لیوک رونکی اور کولن منرو نے اننگز کا آغاز کیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ میں صرف ایک تبدیلی کی گئی، حسین طلعت کی جگہ فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کیا گیا جب کہ پشاور زلمی میں اوپننگ بلے باز ٹام بینٹن اور کارلوس بریتھ ویٹ کی واپسی ہوئی ہے۔
The post اسلام آباد یونائیٹڈ کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل