کراچی میں پی ایس ایل کے میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے

کراچی: وزیر بلدیات سید ناسر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فائیو کے جمعرات سے شیڈول کراچی میں میچز پروگرام کے مطابق ہوں گے۔

نیشنل اسٹیڈیم میں کو آرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے وزیر بلدیات سید ناسر حسین شاہ  کا کہنا تھا  کہ کورونا وائرس کے سبب مقابلوں کا کسی دوسری جگہ منتقل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، جمعرات سے کراچی میں پی ایس ایل فائیو کے میچز شیڈول کے مطابق کھیلے جائیں گے۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام پہلووں پر غورو خوص کے بعد فیصلہ ہوا کہ کہ کورونا وائرس زیادہ خطرناک نہیں، شہری زیادہ خوف کا شکار نہ ہوں، تاہم حفاظتی تدابیر کا اپنانا بہت ضروری ہے، نیشنل اسٹیڈیم میں میچز کے انعقاد کے لیے انتظامات مکمل کر لیے، بدھ کو اسٹیڈیم اور اس کے اطراف میں فیومیگیشن ہوگی، میچز کے موقعہ پر بھر پور حفاطتی اقدامات کیے جائیں گے، شائقین کرکٹ کے لیے سینیٹائرز رکھے جائیں گے، میچ دیکھنے کے لیے آنے والوں کی اسکریننگ کی جائے گی، تماشائیوں کی مرضی وہ اسٹیڈیم آئیں، تماشائیوں کے بغیر میچز کرانے کا فیصلہ پی سی بی کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے سبب بیرون ملک سے آنے والے بہت زیادہ احتیاط کریں، وفاقی اور صوبائی حکومت ملکر کورونا وائرس سے متعلق کام کر رہے ہیں ، کورونا وائرس کو لے کر کوئی سیاسی معاملہ نہیں بنانا چاہتے،وزیرا عظم اس معاملہ پر خصوصی طور ہر دلچسپی لیں، وفاقی حکومت کو اس حوالے سے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ہم عالمی ادارہ صحت کی ہدایت پر عمل کریں گے۔

 

The post کراچی میں پی ایس ایل کے میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں