اسنوکرکلب کے 40 ہزار افراد کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے

 لاہور: اسنوکر کلب سے وابستہ 40 ہزار کے قریب افراد کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسنوکر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا فیورٹ کھیل ہے لیکن موجودہ حکومت ہی اسے تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے، تین ماہ سے جاری لاک ڈاﺅن نے اس کھیل سے وابستہ ہزاروں افراد کو بری طرح متاثر کیا ہے،اب نوبت فاقہ کشی تک پہنچ چکی ہے۔

اسنوکر کے کھیل میں ٹیبل کا سائز ایک جانب سے 6 جب کہ دوسری جانب سے بارہ فٹ ہے تمام کھلاڑی اپنی اسٹک استعمال کرتے ہیں اور ٹیبل کا کپڑا استری ہونے سے سنیٹائز ہوجاتا ہے اس لیے دیگر کھیلوں کی نسبت اس میں تمام ایس او پیز قدرتی طور پر مکمل ہیں۔

کلبز مالکان کہنا ہے کہ مسلسل لاک ڈاﺅن کی وجہ سے لاکھوں روپے کے کرایہ کی مد میں مقروض ہو چکے ہیں، اب اپنے ہزاروں ملازمین کومزید تنخواہیں نہیں دے سکتے، حکومت دیگر کاروباوں کی طرح ایس او پیز کے ساتھ کلبز کھولنے کی اجازت دے-

اسنوکر ورلڈ چیمپئن محمد آصف کا کہنا ہے کہ اسنوکر ہی میری روزی روٹی ہے، گزشتہ ڈھائی ماہ سے کلبز بند ہونے کی وجہ سے مالی مشکلات کا شکار ہوں،  حکومت سے سنوکر کلبز کھولنے کی درخواست ہے، کلبز کھلنے کی وجہ سے نہ صرف اپنے کھیل پر  توجہ دے سکوں گا بلکہ عالمی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کرنے کا سلسلہ بھی جاری رکھ سکوں گا۔

لاہور شہر میں3 ہزار سے زائد سنوکر کلب موجود ہیں جن میں ہزاروں کی تعداد میں ملازمین برسر روزگار ہیں جبکہ دنیا بھر میں سنوکر کا نام روشن کرنے والے عالمی اور ایشین چیمپئن پریکٹس کرتے ہیں، حکومتی سطح پر کلبز کھولنے کاحل نا نکالا گیا تو بیروزگاری بڑھنے کے ساتھ اس کھیل میں پاکستان کا مستقبل بھی خطرے میں پڑ جائے گا۔

The post اسنوکرکلب کے 40 ہزار افراد کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل
[right_sidebar]

1 تبصرے

  1. Live Info Time.com
    liveinfotime.com


    سبق آموز کہانیاں
    معلوماتی کہانیاں
    شیخ سعدی کی کہانیاں
    اسلامی واقعات

    سبق آموز کہانیاں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں


    اچھی اچھی معلومات کے لیے یہاں کلک کریں


    تندرستی ہزار نعمت ہے
    صحت مند رہیں۔
    صحت مند خوراک کھا ئیں۔
    اپنے آپ کو بیماریوں سے دور رکھیں۔

    صحت کے متعلق اچھے اچھے آرٹیکلز پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں



    تلبینہ کااستعمال 100 بیماریوں سے نجات
    تندرستی ہزار نعمت ہے
    صحت مند رہیں۔
    تلبینہ کھا ئیں۔
    اپنے آپ کو بیماریوں سے دور رکھیں۔
    تلبینہ کیا ہے، اسے کیسے بنایا جاتا ہے اور یہ کن کن بیماریوں میں مفید ہے؟

    تلبینہ سے متعلق مکمل معلومات کے لیے یہاں کلک کریں

    جواب دیںحذف کریں
جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں