دورہ انگلینڈ: کرکٹرز کی فیملیز ساتھ نہیں ہوں گی

کراچی: دورہ انگلینڈ میں کرکٹرز کی فیملیز ساتھ نہیں ہوں گی جب کہ حارث سہیل کی دستبرداری  کا اہم سبب یہی بنا۔

عموماً بیشتر غیر ملکی دوروں خصوصاً انگلینڈ میں قومی کرکٹرز اہلیہ اور بچوں کو ساتھ لے کر جاتے ہیں مگر اس بار ایسا نہیں ہو سکے گا، پی سی بی نے بھی اس کی تصدیق کر دی ہے، بائیوسیکیور ماحول میں صرف کرکٹرز اور سپورٹ اسٹاف ارکان ہی رہ سکیں گے،اگر کوئی کھلاڑی چاہے تو فیملیز انگلینڈ جا سکتی ہیں مگر پورے ٹور میں ملاقات کیلیے جانے یا اپنے پاس بلانے کی اجازت نہیں مل پائے گی، یوں اہل خانہ کے لیے دورے کاکوئی فائدہ نہیں ہوگا، کھلاڑی خود بھی کورونا وائرس کی وجہ سے  انھیں سفر کرانے کے حق میں نہیں ہیں۔

حارث سہیل کے دورئہ انگلینڈ سے دستبرداری کی ایک بڑی وجہ بھی اہلیہ کو ساتھ لے جانے کی اجازت نہ ملنا بنی، یاد رہے کہ 2015 میں انھوں نے نیوزی لینڈ کے ٹیم ہوٹل روم میں بھوتوں کی موجودگی کا کہا تھا، اس کے بعد سے وہ اکیلے قیام سے خوفزدہ رہتے ہیں، پی سی بی نے انھیں اہلیہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت دی ہوئی تھی، وہ ہر ٹور میں ایسا کرتے تھے مگر انگلینڈ میں اب حالات مختلف ہونے کی وجہ سے دستبرداری کا فیصلہ کرنا پڑا۔

The post دورہ انگلینڈ: کرکٹرز کی فیملیز ساتھ نہیں ہوں گی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

1 تبصرے

  1. Live Info Time.com
    liveinfotime.com


    سبق آموز کہانیاں
    معلوماتی کہانیاں
    شیخ سعدی کی کہانیاں
    اسلامی واقعات

    سبق آموز کہانیاں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں


    اچھی اچھی معلومات کے لیے یہاں کلک کریں


    تندرستی ہزار نعمت ہے
    صحت مند رہیں۔
    صحت مند خوراک کھا ئیں۔
    اپنے آپ کو بیماریوں سے دور رکھیں۔

    صحت کے متعلق اچھے اچھے آرٹیکلز پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں



    تلبینہ کااستعمال 100 بیماریوں سے نجات
    تندرستی ہزار نعمت ہے
    صحت مند رہیں۔
    تلبینہ کھا ئیں۔
    اپنے آپ کو بیماریوں سے دور رکھیں۔
    تلبینہ کیا ہے، اسے کیسے بنایا جاتا ہے اور یہ کن کن بیماریوں میں مفید ہے؟

    تلبینہ سے متعلق مکمل معلومات کے لیے یہاں کلک کریں

    جواب دیںحذف کریں
جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں