یونس خان کے تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے، اظہر علی

 لاہور: اظہر علی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی سیریزمیں دباؤ ہوگا اس دوران وہ یونس خان کے تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا کہ انگلینڈ کی سیریزمیں دباؤ ہوگا،اس دوران یونس خان کے  تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے، یونس خان کے ہمراہ متعدد ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنا اپنی خوش قسمتی سمجھتے ہیں۔

اظہر علی نے کہا کہ بہترین تکنیک، ذہنی پختگی اور میچ کے دوران ہر لمحہ بدلتی صورتحال کا جائزہ لینے کی صلاحیت کے سبب یونس خان نے میدان کے اندر اور باہر حریف ٹیموں پر اپنی دھاک بٹھائی، یونس خان کی تقرری درحقیقت نوجوان اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتوں میں نکھار لانے کا بہترین موقع ہے۔

ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ یونس خان وہ نان انگلش بیٹسمین ہیں جنہوں نے گذشتہ 2 دہائیوں میں انگلینڈ کی کنڈیشنز میں مسلسل رنز بنائے جب کہ ذاتی طور پر وہ اسے قابل رشک عمل سمجھتے ہیں کہ ہماری رہنمائی کے لیے ڈریسنگ روم میں مصباح الحق، وقار یونس،یونس خان اور مشتاق احمد پر مشتمل 332 ٹیسٹ میچوں کا مشترکہ تجربہ موجود ہوگا۔

واضح رہے قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے یونس خان کے  ہمراہ 48 اننگز میں 2628 رنز بنائے۔

The post یونس خان کے تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے، اظہر علی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

1 تبصرے

  1. Live Info Time.com
    liveinfotime.com


    سبق آموز کہانیاں
    معلوماتی کہانیاں
    شیخ سعدی کی کہانیاں
    اسلامی واقعات

    سبق آموز کہانیاں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں


    اچھی اچھی معلومات کے لیے یہاں کلک کریں


    تندرستی ہزار نعمت ہے
    صحت مند رہیں۔
    صحت مند خوراک کھا ئیں۔
    اپنے آپ کو بیماریوں سے دور رکھیں۔

    صحت کے متعلق اچھے اچھے آرٹیکلز پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں



    تلبینہ کااستعمال 100 بیماریوں سے نجات
    تندرستی ہزار نعمت ہے
    صحت مند رہیں۔
    تلبینہ کھا ئیں۔
    اپنے آپ کو بیماریوں سے دور رکھیں۔
    تلبینہ کیا ہے، اسے کیسے بنایا جاتا ہے اور یہ کن کن بیماریوں میں مفید ہے؟

    تلبینہ سے متعلق مکمل معلومات کے لیے یہاں کلک کریں

    جواب دیںحذف کریں
جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں