پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا

لاہور / لندن: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹ  ٹیم کے لیے انگلش کرکٹ بورڈ نے 26 سے 29 جون تک پرائیویٹ جیٹ کے انتظام کیا ہے، 26 جون کو جیٹ طیارہ قومی ٹیم کو لینے لاہور پہنچے گا، گرین شرٹس 27 اور 28 جون کی درمیانی رات انگلینڈ روانہ ہو گی، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی برمنگھم میں 14 روز کا قرنطنیہ اورپھر پریکٹس کریں گے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 5 اگست کو مانچسٹر میں کھیلا جائے گا، پاکستان ٹیم دوسرا، تیسرا ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی سیریز ساؤتھمپٹن میں کھیلے گی، ٹی ٹونٹی سیریز 28 اگست سے یکم ستمبر تک کھیلی جائے گی۔

پاکستان ٹیم کے سفری  انتظامات پر 5 لاکھ پاؤنڈ کی لاگت متوقع ہے، جب کہ بند دروازوں میں کھیلی جانے والی اس سیریز سے میزبان بورڈ کو 70 سے 75 ملین پاونڈز ٹی وی رائٹس کی مد میں ملیں گے۔

مجوزہ شیڈول کے حوالے سے پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی کچھ  بھی کہنا قبل از وقت ہے، میزبان بورڈ کے ساتھ جلد ٹیلی کانفرنس ہوگی جس میں دورے کی تمام تفصیلات کو حتمی شکل دی جائے گی، اور اگلے ہفتے سیریز کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان ہوسکتا ہے۔

 

 

The post پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

1 تبصرے

  1. Live Info Time.com
    liveinfotime.com


    سبق آموز کہانیاں
    معلوماتی کہانیاں
    شیخ سعدی کی کہانیاں
    اسلامی واقعات

    سبق آموز کہانیاں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں


    اچھی اچھی معلومات کے لیے یہاں کلک کریں


    تندرستی ہزار نعمت ہے
    صحت مند رہیں۔
    صحت مند خوراک کھا ئیں۔
    اپنے آپ کو بیماریوں سے دور رکھیں۔

    صحت کے متعلق اچھے اچھے آرٹیکلز پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں



    تلبینہ کااستعمال 100 بیماریوں سے نجات
    تندرستی ہزار نعمت ہے
    صحت مند رہیں۔
    تلبینہ کھا ئیں۔
    اپنے آپ کو بیماریوں سے دور رکھیں۔
    تلبینہ کیا ہے، اسے کیسے بنایا جاتا ہے اور یہ کن کن بیماریوں میں مفید ہے؟

    تلبینہ سے متعلق مکمل معلومات کے لیے یہاں کلک کریں

    جواب دیںحذف کریں
جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں