امریکی فٹبالرز کو قومی ترانے کے دوران نسل پرستی کے خلاف احتجاج کی اجازت

 واشنگٹن: امریکا میں فٹ بال کے کھلاڑیوں پر قومی ترانے کے دوران نسل پرستی کے خلاف بطور احتجاج ’’ گُھٹنے کے بل ‘‘ بیٹھنے پر عائد پابندی کو ہٹا دیا گیا۔

امریکی سوکر فیڈریشن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں کھیل سے متعلق اپنی پالیسی نمبر 604-1 میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ اس پالیسی کے تحت میچ سے قبل قومی ترانے کے دوران کسی کھلاڑی کے احتجاجاً گھٹنے ٹیک کر احتجاج کرنے پر کھلاڑی پر پابندی عائد کردی جاتی تھی تاہم اب کھلاڑیوں کو اس عمل کی اجازت دیدی گئی ہے۔

امریکا میں گھٹنے کے بل بیٹھ کر نسل امتیاز کے خلاف احتجاج پر پابندی 2016ء میں عائد کی گئی تھی جب خواتین کی اسٹار میگن ریپینو نے این ایف ایل کی سابقہ کھلاڑی کولن کیپرنک کے ساتھ یکجہتی کے لیے قومی ترانے کے دوران سیدھا کھڑے ہونے کے بجائے گھٹنے کے بل بیٹھ گئی تھیں لیکن اب امریکی سوکر فیڈریشن نے اپنے اس سابق فیصلے کو غلط قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ امریکا میں ایک غیر مسلح سیاہ فام جارج فلائیڈ کو پولیس نے تحویل میں لیا اور ایک آفیسر نے اس کے گلے پر اپنا گھٹنا رکھ کر پورا زور لگا دیا جس سے فلائیڈ دم گھٹنے کے باعث ہلاک ہوگیا۔ بعد ازاں امریکا بھر میں پُرتشدد ہنگامے پھوٹ پڑے جس پر قابو پانے کے لیے امریکا کی جانب سے ایسے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

The post امریکی فٹبالرز کو قومی ترانے کے دوران نسل پرستی کے خلاف احتجاج کی اجازت appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

1 تبصرے

  1. Live Info Time.com
    liveinfotime.com


    سبق آموز کہانیاں
    معلوماتی کہانیاں
    شیخ سعدی کی کہانیاں
    اسلامی واقعات

    سبق آموز کہانیاں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں


    اچھی اچھی معلومات کے لیے یہاں کلک کریں


    تندرستی ہزار نعمت ہے
    صحت مند رہیں۔
    صحت مند خوراک کھا ئیں۔
    اپنے آپ کو بیماریوں سے دور رکھیں۔

    صحت کے متعلق اچھے اچھے آرٹیکلز پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں



    تلبینہ کااستعمال 100 بیماریوں سے نجات
    تندرستی ہزار نعمت ہے
    صحت مند رہیں۔
    تلبینہ کھا ئیں۔
    اپنے آپ کو بیماریوں سے دور رکھیں۔
    تلبینہ کیا ہے، اسے کیسے بنایا جاتا ہے اور یہ کن کن بیماریوں میں مفید ہے؟

    تلبینہ سے متعلق مکمل معلومات کے لیے یہاں کلک کریں

    جواب دیںحذف کریں
جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں