مثبت کورونا ٹیسٹ کی صورت میں پلان بی تیار

 لاہور:  دورئہ انگلینڈ کیلیے منتخب کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ 20 اور 25 جون کو ہوں گے، مثبت نتائجکی صورت میں پلان بی تیار کر لیا گیا۔

سلیکٹرز نے بلال آصف، محمد نواز، موسیٰ خان اور عمران بٹ کو ریزروز میں شامل کیا ہے، روانگی سے قبل کسی بھی کھلاڑی کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے کی صورت میں بیک اپ کے طور پر موجود ان کھلاڑیوں میں سے کسی کا انتخاب ہوگا، قومی کرکٹرز کو انگلینڈ پہنچ کر بھی 14 روز قرنطینہ کی لازمی شرط پوری کرنا ہوگی۔

پھر سیریز ختم ہونے تک بائیو سیکیور ببل میں رہنا ہے۔دوسری جانب چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہاکہ دورئہ انگلینڈ کیلیے منتخب  تمام کھلاڑی آگاہ ہیں کہ کسی کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آسکتا ہے،  ڈاکٹر سہیل اور میں خود بھی پلیئرز سے رابطے میں ہیں اورکورونا کے حوالے سے آگاہ کرتے رہتے ہیں۔

ہم نئے کسی کا ٹیسٹ مثبت آنے پر ان کو ممکنہ صورتحال کیلیے ذہنی طور پر تیار کیا، خدانخواستہ اگر ٹیسٹ مثبت آیا تو بیشتر تندرست بھی ہوجاتے ہیں، کھلاڑی مضبوط اعصاب کے حامل ہیں، مثبت سوچ کیے ساتھ صورتحال کا مقابلہ کریں گے،یہ غیر معمولی صورتحال ہے۔انھوں نے کہا کہ گیند پر تھوک کا استعمال اور میدان میں جشن نہیں ہوگا، یہ مشکل ہے لیکن ہمیں خود کو عادی بنانا ہوگا۔ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی سیریز کورونا کے دور میں پہلی انٹرنیشنل کرکٹ ہے، اس کو غور سے دیکھیں گے تو ہمیں خود کو ذہنی طور پر تیار ہونے میں مدد ملے گی۔

The post مثبت کورونا ٹیسٹ کی صورت میں پلان بی تیار appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

1 تبصرے

  1. Live Info Time.com
    liveinfotime.com


    سبق آموز کہانیاں
    معلوماتی کہانیاں
    شیخ سعدی کی کہانیاں
    اسلامی واقعات

    سبق آموز کہانیاں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں


    اچھی اچھی معلومات کے لیے یہاں کلک کریں


    تندرستی ہزار نعمت ہے
    صحت مند رہیں۔
    صحت مند خوراک کھا ئیں۔
    اپنے آپ کو بیماریوں سے دور رکھیں۔

    صحت کے متعلق اچھے اچھے آرٹیکلز پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں



    تلبینہ کااستعمال 100 بیماریوں سے نجات
    تندرستی ہزار نعمت ہے
    صحت مند رہیں۔
    تلبینہ کھا ئیں۔
    اپنے آپ کو بیماریوں سے دور رکھیں۔
    تلبینہ کیا ہے، اسے کیسے بنایا جاتا ہے اور یہ کن کن بیماریوں میں مفید ہے؟

    تلبینہ سے متعلق مکمل معلومات کے لیے یہاں کلک کریں

    جواب دیںحذف کریں
جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں