باکسر عامر خان کا پاکستان میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات پر افسوس کا اظہار

لندن: سابق عالمی چیمپئن اور معروف انٹرنیشنل پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے پاکستان میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کے خلاف بھرپور آواز اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

عامر خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میری فاؤنڈیشن کو اور بطور باپ مجھے پنجاب میں 8 سالہ معصوم بچی زہرہ کو زیادتی کے بعد قتل کر دیے جانے والے واقعے پر گہرا دکھ اور تکلیف پہنچی ہے۔ اس طرح کے واقعات کا تدارک کرنا بہت ضروری ہے تاکہ مستقبل میں کوئی بچہ خدانخواستہ کسی زیادتی کا شکار نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ میں اس حوالے سے اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کروں گا۔ پاکستان کے لوگ اور برطانیہ میں مقیم پاکستانی بھی آگے بڑھیں اور میرا ساتھ دیں۔

عامر خان نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے بھی خصوصی درخواست کی ہے کہ وہ ملک میں بچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے واقعات  کا نوٹس لیں اور ان کی روک تھام کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

عامر خان نے زیادتی کا شکار ہونے والی زہرہ کے اہل خانہ کے مالی اخراجات برداشت کرنے، بچوں کو تعلیم دلانے اور حصول انصاف کے لیے مقدمہ لڑنے میں بھرپور معاونت کا اعلان  بھی کیا ہے۔

The post باکسر عامر خان کا پاکستان میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات پر افسوس کا اظہار appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

1 تبصرے

  1. Live Info Time.com
    liveinfotime.com


    سبق آموز کہانیاں
    معلوماتی کہانیاں
    شیخ سعدی کی کہانیاں
    اسلامی واقعات

    سبق آموز کہانیاں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں


    اچھی اچھی معلومات کے لیے یہاں کلک کریں


    تندرستی ہزار نعمت ہے
    صحت مند رہیں۔
    صحت مند خوراک کھا ئیں۔
    اپنے آپ کو بیماریوں سے دور رکھیں۔

    صحت کے متعلق اچھے اچھے آرٹیکلز پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں



    تلبینہ کااستعمال 100 بیماریوں سے نجات
    تندرستی ہزار نعمت ہے
    صحت مند رہیں۔
    تلبینہ کھا ئیں۔
    اپنے آپ کو بیماریوں سے دور رکھیں۔
    تلبینہ کیا ہے، اسے کیسے بنایا جاتا ہے اور یہ کن کن بیماریوں میں مفید ہے؟

    تلبینہ سے متعلق مکمل معلومات کے لیے یہاں کلک کریں

    جواب دیںحذف کریں
جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں