ورلڈ کپ کے حوالے سے مثبت اشارے ملنے لگے

 لاہور: ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے رواں سال آسٹریلیا میں ہی انعقاد کے حوالے سے مثبت اشارے ملنے لگے،جولائی میں 10 ہزار تک تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت ہوگی، آسٹریلوی وزیر کھیل بھی میگا ایونٹ کی میزبانی کے لیے پْرامید ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں تماشائیوں کی محدود تعداد کو اسٹیڈیمز میں آمد کی اجازت ملنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی کا امکان بڑھنے لگا ہے،کورونا وائرس کی صورتحال بہتر ہونے پر حکومت نے اعلان کیا کہ جولائی سے کھیلوں کے مقابلے دیکھنے کیلیے 40 ہزار کی گنجائش والے اسٹیڈیم میں 10ہزار تماشائی آسکیں گے۔

اسٹینڈز اور کھانے پینے کے اسٹالز پرسماجی فاصلے کا خیال رکھنا ہوگا،40 ہزار سے زائد گنجائش رکھنے والے وینیوز کے بارے میں پالیسی اگلے مرحلے میں تیار کی جائیگی، آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دینا انتہائی مثبت پیش رفت ہے۔

اس سے اکتوبر، نومبر میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کے امکانات میں بھی اضافہ ہوگیا، حکومت کی جانب سے اجازت ملنے اور شرکت کرنے والی 16ٹیموں کی نقل و حمل کے ساتھ قیام و طعام میں بھی تعاون کی یقین دہانی پر میگا ایونٹ کا رواں سال آسڑیلیا میں انعقاد ممکن ہوسکتا ہے۔یاد رہے کہ آئی سی سی کے گذشتہ اجلاس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فیصلہ موخر کردیا گیا تھا۔

دوسری جانب آسٹریلیا کے وزیر کھیل رچرڈ کول بیک نے ایک بار پھر امید ظاہر کی کہ آسٹریلیا رواں سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے میں کامیاب ہوگا، انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس پر کنٹرول کی صورتحال کافی بہتر ہوگئی، وفاقی حکومت ایونٹ منتظمین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے،تمام تر احتیاطی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ورلڈکپ کرانے کا خواب پورا ہو سکتا ہے۔

The post ورلڈ کپ کے حوالے سے مثبت اشارے ملنے لگے appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

1 تبصرے

  1. Live Info Time.com
    liveinfotime.com


    سبق آموز کہانیاں
    معلوماتی کہانیاں
    شیخ سعدی کی کہانیاں
    اسلامی واقعات

    سبق آموز کہانیاں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں


    اچھی اچھی معلومات کے لیے یہاں کلک کریں


    تندرستی ہزار نعمت ہے
    صحت مند رہیں۔
    صحت مند خوراک کھا ئیں۔
    اپنے آپ کو بیماریوں سے دور رکھیں۔

    صحت کے متعلق اچھے اچھے آرٹیکلز پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں



    تلبینہ کااستعمال 100 بیماریوں سے نجات
    تندرستی ہزار نعمت ہے
    صحت مند رہیں۔
    تلبینہ کھا ئیں۔
    اپنے آپ کو بیماریوں سے دور رکھیں۔
    تلبینہ کیا ہے، اسے کیسے بنایا جاتا ہے اور یہ کن کن بیماریوں میں مفید ہے؟

    تلبینہ سے متعلق مکمل معلومات کے لیے یہاں کلک کریں

    جواب دیںحذف کریں
جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں