اولڈ ٹریفورڈ: مانچسٹر میں انگلینڈ نے بینٹن اور میلن کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت پہلے ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کے خلاف 6 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنالیے ہیں۔
اولڈ ٹریفورڈ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران انگلینڈ نے پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنالیے ہیں جب کہ ابھی چار اوورز کا کھیل باقی ہے۔
مانچسٹر میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کو پہلے ہی اوور میں اوپنر جانی بیرسٹو کی وکٹ کا نقصان اُٹھانا پڑا تھا جب وہ محض مجموعی 3 رنز کے اسکور پر عماد وسیم کی گینڈ پر انہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے تھے۔
پہلی وکٹ کے بعد ڈیوڈ میلن اور ٹام بینٹن نے بالترتیب 23 اور 71 رنز کی ذمہ درانہ بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کے مجموعی اسکور میں مسلسل اضافہ کرتے رہے ہیں۔ میلن کو شاداب خان کی گیند پر محمد حفیظ نے رن آؤٹ کیا جب کہ شاداب کی گیند پر عماد وسیم نے بینٹن کو کیچ لیکر پویلین کی راہ دکھائی جس کے بعد کوئی بھی کھلاڑی جم کر بیٹنگ نہ کرسکا اور پتوں کی طرح وکٹیں گرتی رہیں۔
پاکستان کی جانب سے عماد وسیم اور شاداب خان نے دو دو جب کہ افتخار احمد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
قبل ازیں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی، پاکستان اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم کے ساتھ فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، محمد رضوان، افتخار احمد، شاداب خان، عماد وسیم، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
The post پاکستان کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کے 6 کھلاڑی آؤٹ appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل