سابق کپتان وسیم اکرم کی بطور کمنٹیٹر کھلاڑیوں پر تنقید سے ٹیم مینجمنٹ نالاں ہے کیوں کہ وسیم اکرم کرکٹ کمیٹی کے اہم رکن ہیں اور وہ ٹیسٹ میچز کے دوران کپتان اظہر علی اور ٹیم ممبران کی غلطیوں پر سخت بات بھی کرجاتے ہیں۔
ذرایع کے مطابق ٹیم انتظامیہ اور کھلاڑیوں نے دبے الفاظ میں بورڈ حکام سے گلہ کیا ہے کہ کرکٹ کمیٹی کے ممبر ہونے کے ناتے سابق کپتان کونرمی سے بات کرنا چاہیے۔
اس وقت وسیم اکرم کرکٹ کمیٹی کے واحد رکن ہیں جو اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔دوسرے ممبران نے چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے۔بورڈ حکام نے ٹیم انتظامیہ کو دلاسہ دیا ہے کہ وہ اس معاملے پر وسیم اکرم سے بات کریں گے۔اسی کرکٹ کمیٹی نے سیریز کے خاتمے پر اپنی رپورٹ بھی بورڈ سربراہ کو دینی ہے۔
The post وسیم اکرم کے تندوتیزتبصروں پر ٹیم مینجمنٹ کی بورڈ سے شکایتیں appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل