لانگ جمپ لگانے والے نوجوان آصف کو آرمی کے کوچز تربیت دیں گے

 اسلام آباد: لانگ جمپ کرنے والے ٹھٹھہ کے نوجوان آصف کو پاکستان آرمی کے کوچز تربیت فراہم کریں گے۔

ایکسپریس کے مطابق ٹھٹھہ کے نوجوان آصف کی 11 موٹر سائیکلوں کے اوپر سے لانگ جمپ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر اکرم ساہی نے آصف کو لاہور بلا لیا تھا، تاہم اب خبر آئی ہے کہ لانگ جمپ کرنے والے نوجوان آصف کو پاکستان آرمی کے کوچز تربیت فراہم کریں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: لانگ جمپ لگانے والے نوجوان کو ایتھلیٹ فیڈریشن نے لاہور بلا لیا

ایتھلیٹک فیڈریشن آف پاکستان کے صدر میجرجنرل (ر) اکرم ساہی کے مطابق ویڈیو کے ذریعے سوشل میڈیا پر مشہور ہونے والے آصف کی پاکستان آرمی نے تربیت کی ذمہ داری لی ہے، وہ آرمی ٹیم کو جوائن کر رہے ہیں، پاک آرمی جیسے ادارے میں اس باصلاحیت ایتھلیٹ کا شامل ہونا خوش آئند ہے، آرمی کے ساتھ فیڈریشن بھی آصف کی بھرپور مدد اور تعاون کرے گی۔

 

 

The post لانگ جمپ لگانے والے نوجوان آصف کو آرمی کے کوچز تربیت دیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں