مانچسٹر: انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جارہی 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابراعظم کا کہنا ہے کہ ہم اگر ٹاس جیت جاتے تو پہلے بالنگ کرتے تاہم اچھا ٹوٹل بنانے کی کوشش کریں گے جب کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا، پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنائے تھے تاہم بارش کے باعث کھیل کو روک دیا گیا تھا۔
The post دوسرا ٹی ٹوئنٹی؛ انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل