لاہور: پاکستان سپر لیگ کے لیے پی سی بی حکام کل پشاور اسٹیڈیم کا معائنہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق شعبہ انٹرنیشنل، ڈومیسٹک، مارکیٹنگ اور پی ایس ایل انتظامی کمیٹی کے ممبران پر مشتمل وفد حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کرے گا اور وہاں پر موجود سہولیات کا جائزہ لے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سکس کے میچز پشاور میں پہلی بار کروانے کا اعلان کررکھا ہے اور یہ دورہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ وفد وہاں کی انتظامیہ سے بھی ملاقات کرے گا جس میں سیکیورٹی سمیت دوسرے اہم معاملات پر گفتگو ہوگی۔ قبل ازیں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان اور ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق بھی پشاور گراؤنڈ کا معائنہ کرچکے ہیں۔
The post پشاور میں پی ایس ایل کے لیے اسٹیڈیم کا معائنہ کل ہوگا appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل