ساوتھمپٹن: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے پانچویں روز کا کھیل بالآخر شروع ہو گیا۔
بارش کے باعث پانچویں روز کا کھیل سوا چار گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔ اس سے قبل بھی اولڈ ٹریفورڈ میں جاری ٹیسٹ کے دوران روز تک بارش نے بھرپور مداخلت کی، پہلے روز 46 اور دوسرے روز صرف 40 اوورز کروائے جاسکے جب کہ تیسرے روز بارش کے باعث ایک اوور بھی نہیں کروایا جاسکا اور چوتھے روز پاکستانی ٹیم 236 رنز پر آؤٹ ہوگئی، محمد رضوان نے 72 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
یہ بھی پڑھیے: ساؤتھمپٹن ٹیسٹ ؛ کھیل میں تاخیرپر انگلیاں اٹھنے لگیں
چوتھے روز بھی بارش اور خراب موسم کے باعث صرف 10.2 اوورز کا میچ ممکن ہوسکا۔ میچ کے پانچویں روز بھی صبح سے موسم کی خرابی کے باعث بے یقینی کی صورت حال رہی اور 4 گھنٹے تاخیر کے بعد پانچویں دن کا کھیل شروع ہوا۔
گزشتہ روز بغیر کوئی رن بنائے اوپننگ بیٹسمین روری برنز کی وکٹ گرنے کے بعد ڈوم سبلے اور زیک کرالے انگلینڈ کی اننگز کو آگے لے بڑھ رہے ہیں۔
The post ساوتھمپٹن ٹیسٹ ؛پانچویں روز کا کھیل چار گھنٹے تاخیر سے شروع appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل