ٹیسٹ کرکٹ میں خراب روشنی ، آئی سی سی  قوانین پر نظرثانی کرے گی

 لاہور: ٹیسٹ کرکٹ میں خراب روشنی کے قواعد پر آئی سی سی  نظرثانی کرے گی، کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں اس مسئلے پر غور کیا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ساؤتھمپٹن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں خراب روشنی کی وجہ سے کھیل معطل رہنے  پر سابق کرکٹرز کی جانب سے کوئی حل تلاش کرنے کا مطالبہ سامنے آیا تھا۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے اس مطالبے کا نوٹس لے لیا ہے اور انیل کمبلے کی سربراہی میں ہونے والے کرکٹ کمیٹی آئندہ اجلاس میں قواعد پر نظر ثانی کرےگی۔ میچ کے دوران جزوی یا مستقل طور پر پنک بال کے استعمال پر غور کیا جائے گا۔

فی الوقت کرکٹ کمیٹی کی میٹنگ کا کوئی شیڈول طے نہیں ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ اجلاس میں خراب روشنی کا معاملہ لازمی طور پر زیر بحث آئے گا۔

The post ٹیسٹ کرکٹ میں خراب روشنی ، آئی سی سی  قوانین پر نظرثانی کرے گی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں