بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر چیتن چوہان کورونا وائرس کے باعث چل بسے

بھارت کے سابق کرکٹر چیتن چوہان 73 برس کی عمر میں کورونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔

چند روز قبل کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی بعد چیتن چوہان کو  اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ گذشتہ دنوں ان کے گردے اور دیگر اعضا نے کام چھوڑ دیا تھا جس کی وجہ سے انھیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا جہاں اتوار کی صبح انھوں نے آخری  سانسیں لیں۔

چیتن چوہان بھارتی ریاست  اترپردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کے وزیر بھی تھے۔ انہوں نے 40  ٹیسٹ میچز میں بھارت کی نمائندگی کی جس کے دوران وہ سنیل گاوسکر کے اوپننگ بیٹنگ پارٹنر بھی رہے، چیتن چوہان نے 7 ون ڈے میچز بھی کھیلے۔

The post بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر چیتن چوہان کورونا وائرس کے باعث چل بسے appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں