سری لنکا نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے میزبانی کی پیش کش کردی۔
اگلے سال انگلینڈ نے بھارت کا درہ کرنا ہے جس میں پانچ ٹیسٹ میچز شیڈول ہیں تاہم کورونا صورتحال کی وجہ سے انگلش ٹیم بھارت میں کھیلنے میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتی۔
سری لنکن میڈیا رپورٹس کےمطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ نے بھارتی بورڈ حکام سے رابطہ کرکے انہیں یہ سیریز سری لنکا میں کھیلنے کی دعوت دی ہے،امریکہ اور برازیل کے بعد بھارت میں کورونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ ہے، سری لنکن بورڈ نے اس سے پہلے آئی پی ایل میچز کی میزبانی بھی کرنے کی خواہش کا اظہارکیا تھا جسے بھارتی بورڈ نے پورا نہیں کیا۔
The post سری لنکا کی بھارت کو انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلیے میزبانی کی پیشکش appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل