انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف اظہر محمود کی بطور کوچ خدمات حاصل کرلیں

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اظہر محمود کی بطور کوچ خدمات حاصل کرلیں۔

میزبان ملک کی سلیکشن کمیٹی نے 3 میچز کیلیے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، منتخب کھلاڑیوں میں ایون مورگن( کپتان)، معین علی، جونی بیئر اسٹو، ٹام بینٹم، سام بلنگز، ٹام کیورن، جو ڈینلی، لیوس گریگوری، کرس جارڈن، ثاقب محمود، ڈیوڈ ملن، عادل رشید، جیسن رائے اور ڈیوڈ ولی شامل ہیں۔

انگلینڈ نے کوچنگ اسٹاف میں اظہر محمود کی خدمات حاصل کی ہیں، پاکستان کے سابق آل راﺅنڈر بولنگ کوچ جون لیوس کی معاونت کریں گے، ہیڈ کوچ گراہم تھارپ ہوں گے جب کہ اسٹنٹ کوچ پال کولنگ ووڈ، بیٹنگ کوچ مارک تریسکوتھک ہوں گے، پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز 28 اگست سے شروع ہوگی، تینوں میچ ساﺅتھمپٹن میں کھیلے جائیں گے۔

The post انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف اظہر محمود کی بطور کوچ خدمات حاصل کرلیں appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں