پاکستان سے تیسرے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ کے اسکواڈ کا اعلان

 لاہور: پاکستان سے تیسرے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

انگلینڈ نے کل سے شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے 14 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا، دوسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں شامل تمام کھلاڑیوں کو برقرار رکھا گیا ہے۔

اعلان کردہ اسکواڈ میں جوئے  روٹ کپتان، جیمز  اینڈرسن، جوفرا آرچر، ڈومینیک بیس، اسٹیورٹ براڈ، رویے برنز، جوز بٹلر، زیک کارویلے، سیم کیرن، اویلی پوپ، اویلی روبنسن، ڈوم سبیلی، کرس ووکس، مارک ووڈ میں سے حتمی پلینگ الیون میدان میں اتاری جائے گی۔

دوسری جانب پاکستانی پلینگ الیون میں ایک تبدیلی کا امکان ہے جس کا فیصلہ ٹریننگ سیشن ختم ہونے پر کیا جائے گا۔ مانچسٹر ٹیسٹ میں کامیابی پانے والی میزبان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر سے سبقت حاصل ہے۔ پاکستانی ٹیم سیریز کا اختتام برابری کے ساتھ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

The post پاکستان سے تیسرے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ کے اسکواڈ کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں