مانچسٹر: سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے کہاکہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ دنیائے کرکٹ کے نئے وسیم اکرم اور وقار یونس ثابت ہوسکتے ہیں۔
مائیکل وان نے کہا ہے کہ میں نے نسیم کو ڈیبیو کرتے دیکھا، وہ ہائی کلاس بولر ہیں، ڈیوک بال سے محمد عباس بھی میزبان بیٹسمینوں کو پریشان کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مصباح الحق بیک وقت 2 اسپنرز کو کھلانا چاہتے ہیں، میں ان کی بات کو سمجھتا بھی ہوں مگر اس سیریز میں اہم کردار عباس، نسیم اور شاہین کا ہی ہوگا۔
The post شاہین اورنسیم نئے وسیم اکرم اوروقارثابت ہوسکتے ہیں، وان appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل