محمد عرفان کو پاکستان ٹیم سے بہتر کھیل کی توقع

لاہور: محمد عرفان کو انگلینڈ کیخلاف سیریز میں پاکستان ٹیم سے بہتر کھیل کی توقع ہے۔

پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ https://ift.tt/2QIuKoB کو انٹرویو میں محمد عرفان نے کہاکہ انگلش کنڈیشنز میں پاکستانی نوجوان بولرز لائن ولینتھ کے ساتھ  مختلف ورائٹیز کا استعمال کرکے حریف بیٹسمینوں کو پریشان کرسکتے ہیں، مانچسٹر ٹیسٹ میں ہماری ٹیم نے زیادہ تر سیشنز میں بہتر کھیل پیش کیا تاہم آخر میں  پارٹنرشپ کو نہیں توڑا جا سکا، اسکواڈکے ساتھ تجربہ کارکوچنگ اسٹاف ہے، امید رکھنی چاہیے کہ دوسرے ٹیسٹ میں زیادہ اچھی پلاننگ کے ساتھ بولنگ ہوگی اور ٹیم سیریز میں کم بیک بھی کرے گی۔

طویل قامت بولر کے مطابق قومی ٹیم سے ڈراپ ہونے پر مایوس نہیں، فٹنس مسائل کی وجہ سے کارکردگی میں فرق آیا، اب تمام مسائل  پر قابوپالیا ہے،ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں میں واپسی کیلیے سخت محنت جاری اور بس موقع ملنے کا منتظر ہوں۔

ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ نسیم شاہ، شاہین آفریدی،محمد عباس اور دیگر نئے بولرز کے آنے سے مقابلے کا رجحان بڑھا ہے، اس کو بہت مثبت انداز میں لیتا ہوں، ایسے ماحول میں ہر بولر کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ شاندار پرفارمنس سے ٹیم میں جگہ برقرار رکھے،اس رجحان سے ملک کو فائدہ ہی ہوتا ہے،  میری توجہ بھی واپسی پر مرکوز ہے۔

 

The post محمد عرفان کو پاکستان ٹیم سے بہتر کھیل کی توقع appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں