پی سی بی کو پشاور کے اسٹیڈیم میں سہولیات اور سیکیورٹی صورتحال پر تحفظات

 پشاور:  پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل میچزکے لیے حیات آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں سہولیات اور سیکیورٹی صورتحال پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

ارباب نیازاسٹیڈیم کا توسیعی منصوبہ مکمل نہ ہونے پر پی ایس ایل میچز کے لیے حیات آباد اسٹیڈیم پشاور کا چناؤ کیا گیا، پی سی بی کے ڈائریکٹر کرکٹ ذاکر خان کی زیرسربراہی 7رکنی وفد نے حیات آباد اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔

اس موقع پر اسٹیڈیم کے حوالے سے بریفنگ دی گئی،وفد نے بین الاقوامی معیارکی سہولیات کی کمی، اسٹیڈیم کے گردونواح میں اونچی عمارتوں اور سیکیورٹی سہولیات کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا تاہم صوبائی حکومت نے تحفظات دور کرنے اور اسٹیڈیم بروقت تیار کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

The post پی سی بی کو پشاور کے اسٹیڈیم میں سہولیات اور سیکیورٹی صورتحال پر تحفظات appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں