MrJazsohanisharma

فاسٹ بالرحسن علی جلد فٹنس مسائل سے چھٹکارا پانے اورکم بیک کے لیے پرعزم

سائنس

فاسٹ بالرحسن علی جلد فٹنس مسائل سے چھٹکارا پانے اور کم بیک کے لیے پرعزم ہیں۔

فاسٹ بالرحسن علی جلد فٹنس مسائل سے چھٹکارا پانے اور کم بیک کے لیے پرعزم ہیں، انہوں نے کمردرد سے نجات پانے کے لیے   جاری ری ہیب پروگرام میں رننگ بھی شروع کردی۔ حسن علی پندرہ ماہ سے فٹنس مسائل کی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ سے دورہیں۔

پی سی بی نے ان کی بحالی فٹنس پروگرام تیارکررکھا ہے جس کے تحت فاسٹ باولرنے خود کومکمل فٹ کرنے کے لیے سخت محنت جاری رکھی ہوئی ہے اور اپنے ٹریننگ پلان سے پی سی بی میڈیکل پینل کے ساتھ مکمل رابطے اور ملنے والی ہدایات پرعمل کررہےہیں۔

نو ٹیسٹ، تریپن ایک روزہ اور تیس ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے حسن علی نے آخری بارسولہ جون دوہزار انیس کو آئی سی سی ورلڈکپ کے دوران بھارت کے  خلاف ون ڈے میچ میں  شرکت کی تھی۔

The post فاسٹ بالرحسن علی جلد فٹنس مسائل سے چھٹکارا پانے اورکم بیک کے لیے پرعزم appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ویب سائٹ کے بارے میں

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی