سکندر رضا نے پاکستان کے خلاف اپ سیٹ کا خواب آنکھوں میں سجا لیا

ہرارے: زمبابوین آل راؤنڈر سکندر رضا نے پاکستان کے خلاف اپ سیٹ کا خواب آنکھوں میں سجا لیا۔

سکندر رضا نے کہاکہ کیمپ میں شریک تمام کھلاڑی کافی پْرجوش اور ٹریننگ اسکواڈ کا حصہ ہونے پر بہت زیادہ خوش ہیں، 2015 میں جب ہم نے پاکستان کا دورہ کیا تب بھی میزبان سائیڈ کو سخت چیلنج دیا تھا، خاص طور پر آخری میچ اگر بارش کی نذر نہ ہوتا تو ہم فتح حاصل کرنے کے قریب تھے۔

انہوں نے کہا کہ میری اور ٹیم کی پرفارمنس اچھی تھی اور مجھے امید ہے کہ اس بار ہم گرین شرٹس کے خلاف زیادہ بہتر کارکردگی پیش کرتے ہوئے فتح حاصل کریں گے۔

The post سکندر رضا نے پاکستان کے خلاف اپ سیٹ کا خواب آنکھوں میں سجا لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں