ٹی20 کپ؛ سدرن پنجاب ملتان سلطانز کی بی ٹیم بن گئی

 کراچی: قومی ٹی20 کپ میں شریک سدرن پنجاب ملتان سلطانز کی بی ٹیم بن گئی جب کہ پی ایس ایل فرنچائز کے آدھے سے زیادہ کھلاڑی اس میں شامل ہیں۔

قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے ملتان میں منعقدہ پہلے راؤنڈ میں سدرن پنجاب کی کارکردگی انتہائی غیرمعیاری رہی، شان مسعود کی زیرقیادت ٹیم کو اپنے چاروں میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، پوائنٹس ٹیبل پر اس کی سب سے آخری پوزیشن ہے۔

ذرائع کے مطابق سدرن پنجاب کے معاملات اچھے انداز میں نہیں چلائے جا رہے،اسے پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کی بی ٹیم بنا دیا گیا ہے،کوچ عبدالرحمان اور کپتان شان مسعود دونوں کا تعلق اسی  فرنچائز سے ہے، ایک آفیشل نے ٹیم کے معاملات میں واٹس ایپ کے ذریعے حد سے زیادہ مداخلت کی جس سے معاملات خراب ہوئے۔

اب نوبت یہ آ گئی کہ مسلسل ناقص  کارکردگی پرتین کھلاڑیوں محمد عرفان، راحت علی اور بلاول بھٹی کو ایونٹ کے درمیان سے ہی گھر بھیج دیا گیا، عرفان نے چار میچز میں 47 کی اوسط سے 3 وکٹیں حاصل کیں، راحت علی نے 2میچز میں 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، بلاول نے تین میچز میں کوئی وکٹ نہیں لی اور9کی اوسط سے 29 رنز بنائے۔

ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ تینوں کھلاڑیوں کی جگہ سیکنڈ الیون سے تین پلیئرز کو لیا جائے گا، ان کا اعلان بدھ کو ہوگا۔

The post ٹی20 کپ؛ سدرن پنجاب ملتان سلطانز کی بی ٹیم بن گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں