پنجاب حکومت کا 5 کروڑ کی لاگت سے 5 ٹینس کورٹس بنانے کا فیصلہ

 لاہور: پنجاب حکومت نے کروڑوں روپے کی مالیت سے ٹینس کورٹس بنانے کا فیصلہ کیا ہے، 5 ٹینس کورٹس بنائے جائیں گے جن پر 5 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

ایکسپریس کے مطابق تمام کورٹس ایک سال کی مدت میں مکمل ہوں گے، اکیڈمی میں 4 سے 12 سال تک کے کھلاڑیوں کو ماہر کوچز کی نگرانی میں تربیت دی جائے گی۔

ڈی جی اسپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کے مطابق پنجاب کی لان ٹینس اکیڈمی 2 نومبر کو شروع ہوگی، لان ٹینس کے فروغ کے لیے اہم اقدامات کررہے ہیں۔

The post پنجاب حکومت کا 5 کروڑ کی لاگت سے 5 ٹینس کورٹس بنانے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں