دل کا شدید دورہ پڑنے پر کپیل دیو اسپتال میں داخل

نئی دہلی: دل کا دورہ پڑنے پر سابق بھارتی کپتان کپیل دیو کو اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔

سابق بھارتی کپتان اور پیسر کپیل دیو کو دل کا شدید دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج فورٹس ایسکورٹ اسپتال میں جاری ہے،سابق بولر کو جمعے کی صبح دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا اور فوری طور پر انجیو پلاسٹی کی گئی جس کے بعد ان کی حالت تسلی بخش بیان کی گئی ہے۔

اسپتال کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کپیل دیو کو ابھی بھی آئی سی یو میں رکھا گیا ہے جہاں ڈاکٹر اتل ماتھر اور ان کے معاونین ان کی نگہداشت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

The post دل کا شدید دورہ پڑنے پر کپیل دیو اسپتال میں داخل appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں