سندھ کی ناقص فیلڈنگ پر وسیم اکرم کا دلچسپ تبصرہ

لاہور: قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ میں سندھ کی ناقص فیلڈنگ پر وسیم اکرم نے دلچسپ تبصرہ کردیا۔

سینٹرل پنجاب سے میچ میں سرفراز احمد کی زیرقیادت کھیلنے والی ٹیم نے 2کیچز ڈراپ کئے، کئی بار گیندیں فیلڈرز کے ہاتھوں سے پھسلیں، سنگل کے بجائے 2 رنز بنے،اس پر کمنٹری باکس میں موجود وسیم اکرم نے تبصرہ کیا کہ ’’اگر میں ان کا کوچ ہوں تو ہاتھوں میں ایک، ایک ٹوکرا پکڑا دوں‘‘۔

یاد رہے کہ سندھ کی فیلڈنگ پورے ایونٹ میں ہی خراب رہی ہے، سابق کرکٹرز اس پر تنقید کرتے ہوئے کہتے رہے کہ کھلاڑیوں کی فٹنس اچھی نہ ہونے کی وجہ سے مسائل پیش آرہے ہیں۔

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں سلو اوور ریٹ پر سندھ کوجرمانہ

قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں سلو اوور ریٹ پر سندھ کو جرمانہ کردیا گیا،جمعے کو پنڈی اسٹیڈیم میں سدرن پنجاب کیخلاف ٹیم نے مقررہ وقت میں 2 اوورز کم کیے لہٰذا پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ برائے کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف کی شق 2.22 کے تحت 25ہزار روپے جرمانہ بھرنا پڑے گا۔

آن فیلڈامپائرز غفار کاظمی، راشد ریاض، تھرڈ امپائر آصف یعقوب اور فورتھ امپائر ثاقب خان نے سندھ کو چارج کیا،کپتان سرفراز احمد کی جانب سے غلطی کے اعتراف پرمیچ ریفری ندیم ارشد نے جرمانہ عائد کردیا۔

The post سندھ کی ناقص فیلڈنگ پر وسیم اکرم کا دلچسپ تبصرہ appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں