کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر حیدرعلی پر جرمانہ عائد

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر حیدر علی پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

ملتان میں جاری نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے پہلے مرحلے کے ساتویں میچ میں کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کے لیے مقررہ ضابطہ اخلاق کے لیول 1 کی خلاف ورزی کرنے پر ناردرن کے بیٹسمین حیدر علی پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

حیدر علی کو سنٹرل پنجاب کے خلاف میچ کے  دوران امپائر کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے، یہ واقعہ میچ کی پہلی اننگز کے نویں اوور کے  دوران  پیش آیا جب حیدر علی نے عثمان  قادر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو دئیے جانے  کے فیصلے پر امپائر کو بلا دکھایا۔

آن فیلڈ امپائرز آفتاب گیلانی اور فیصل خان، تھرڈ امپائر ولید یعقوب اورفورتھ امپائرناصر حسین  نے حیدر علی کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.8 کی خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا۔ حیدرعلی کی جانب سے اعتراف جرم کرنے پر میچ ریفری افتخار احمد  نے حیدر علی پر جرمانہ عائد کردیا۔

The post کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر حیدرعلی پر جرمانہ عائد appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں