فواد عالم اسپن صلاحیتوں کا جادو بھی جگانے لگے

کراچی: فواد عالم اسپن صلاحیتوں کا جادو بھی جگانے لگے، انہوں نے قومی ٹی 20 کپ سیکنڈ الیون میں پیسر تابش خان کے ساتھ مل کر خیبرپخونخوا کے ہوش اڑا دیے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سندھ کیخلاف خیبرپختونخوا نے 8 وکٹ پر 125 رنز بنائے، محمد سرور43 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، تابش خان نے 4 اور فواد عالم نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جواب میں فاتح ٹیم نے 5 بالز قبل ہی 6 وکٹ پر ہدف حاصل کرلیا، محمد سلیمان 27 اور عماد عالم 26 رنز بناکر نمایاں رہے، کپتان فواد عالم 12 رنز بنا سکے۔ محمد سرور نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

سینٹرل پنجاب سے دوسرے میچ میں زین عباس کے ناٹ آؤٹ 42 رنز کی مدد سے سدرن پنجاب نے 124 رنز کا ہدف 17.1 اوورز میں 2 وکٹ پرحاصل کرلیا، طیب طاہر 32 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،اس سے قبل سینٹرل پنجاب نے 7 وکٹ پر 123 رنز بنائے، اوپنر محمد اخلاق 50 رنز پر ناقابل شکست رہے، یہ ایونٹ میں ان کی دوسری نصف سنچری ثابت ہوئی تاہم وہ اس مرتبہ ٹیم کو فتح دلانے میں ناکام رہے، محمد عرفان اور دلبر حسین نے 2، 2 وکٹیں لیں۔

 

The post فواد عالم اسپن صلاحیتوں کا جادو بھی جگانے لگے appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں